پی سی بی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ( پی سی بی) نے کسی نئے تنازعے سے بچنے کی خاطر دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے سخت ہدایات جاری کردیں، ٹور کے دوران ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر بات کرنے پر پابندی ہو گی۔ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کو سکینڈل پر بات کرنے سے منع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹور کے دوران ٹیم منیجر، کوچ اور کپتان کو بھی فکسنگ سکینڈل پر میڈیا کے سامنے گفتگو کرنے سے گریز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔