پاکستان کیخلاف ٹی 20 ،پولارڈ، سنیل نارائن،سیمنز اور بدری کی واپسی


برج ٹاؤن ( آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، لینڈل سیمنز اور سیمیول بدری کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کیلئے منتخب سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ ٹی 20 سیریز 26 مارچ کو بارباڈوس میں شروچ ہو گی جس کے بعد باقی میچ ٹرینیڈاڈ میں 30 مارچ، یکم اپریل اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کورٹنی براؤن نے چاروں کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چاروں کھلاڑی باقی دو میچوں میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا صرف ابتدائی 2 میچ ہی کھیلیں گے کیونکہ یہ سیریز ختم ہونے کے صرف 3 دن بعد ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ چاروں کھلاڑی اس لیگ کے مختلف فرنچائز کے کھلاڑی ہیں۔