پجاراکی آسٹریلیا کیخلاف دو ڈبل سنچریاں،تیسرے بھارتی بن گئے

پجاراکی آسٹریلیا کیخلاف دو ڈبل سنچریاں،تیسرے بھارتی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رانچی(اے پی پی) بھارتی ٹاپ آرڈر بلے باز چیتشوار پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف رانچی ٹیسٹ میں کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری سکور کی، اس اننگز میں انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، اتوار کو ٹیسٹ کے چوتھے روز چیتشوار پجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 525 گیندوں پر 21 چوکوں کی مدد سے 202 رنز بنائے، یہ ان کی آسٹریلیا کے خلاف دوسری ڈبل سنچری ہے، اس طرح وہ سچن ٹنڈولکر اور لکشمن کے بعد کینگروز کے خلاف دو سنچریاں بنانے والے تیسرے پلیئر بن گئے ہیں، انہوں نے ایک اننگز میں زیادہ گیندیں کھیلنے کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، پجارا نے 525 گیندوں کا سامنا کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ راہول ڈریوڈ کے پاس تھا انہوں نے 495 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔