رنگناہیراتھ کا وقار یونس کی ٹیسٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر


کولمبو(اے پی پی) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تین وکٹیں لے کر حاصل کیا، رنگنا ہیراتھ 80 میچوں میں 373 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، سابق مایہ ناز پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ٹیسٹ کیریئر میں 373 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔