یارکشائر کا آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ سے معاہد ہ

یارکشائر کا آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ سے معاہد ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل کر لیں۔ 23 سالہ ہیڈ اس سے قبل گزشتہ برس بھی کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یارکشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن میکسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیڈ باصلاحیت بلے باز ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہوئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے، دوسری جانب ٹریوس ہیڈ نے بھی کلب سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ میں کھیلنا ہمیشہ سے ہی پسند کرتے ہیں، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔