دورہ جنوبی افریقہ، عثمان خواجہ چار روزہ اور ٹریوس ہیڈ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا اے ٹیم کی قیادت کریں گے

دورہ جنوبی افریقہ، عثمان خواجہ چار روزہ اور ٹریوس ہیڈ ون ڈے سیریز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (اے پی پی) عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ رواں برس جولائی اگست میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بالترتیب چار روزہ اور ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ گلین میکسویل جنہوں نے حال ہی میں دورہ بھارت کے دوران پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی تھی فرسٹ کلاس میچ میں نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، موئسز ہنریکس کو ابتدائی طور پر ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد میں سلیکٹرز نے کہا کہ آل راؤنڈر کاؤنٹی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ ساؤتھ آسٹریلیا وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کارے دونوں سیریز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلوی اے ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میزبان ملک کی اے ٹیم کے خلاف دو چار روزہ اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلے گی، سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے علاوہ بھارت اے ٹیم شرکت کرے گی۔