افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

نوئیڈا(اے پی پی) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) بدھ کو نوئیڈا میں کھیلا جائے گا، افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
، پہلے دونوں میچوں میں افغانستان نے بالترتیب 30 اور 34 رنز سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں آئرش ٹیم نے کم بیک کیا اور 6 وکٹوں سے فتح سمیٹی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔