چارقومی امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کریں گے


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستانی چار امپائرز ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین نیٹ بال امپائرنگ کورس 3 سے 6 اپریل تک سنگاپور میں منعقد ہوگا۔ کورس میں پاکستانی چار امپائرز شرکت کریں گے جن میں سندھ سے انوار احمد انصاری، شازیہ یوسف اور قرۃ العین جبکہ پنجاب سے فرحان علی بھٹی شامل ہیں اور چاروں امپائرزکورس میں شرکت کیلئے یکم اپریل کو سنگاپورہ روانہ ہونگے اور کورس میں شرکت کے بعد 8 اپریل کو واپس وطن پہنچیں گے۔