نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا تیسرا ٹیسٹ 25 مارچ کو ہوگا

ہملٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے سیڈن پارک، ہیملٹن میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا کو تین میچوں کی سیریز میں کیویز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ دوسرے میچ میں پروٹیز نے کیویز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزیز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔