بلائنڈ کرکٹ کپ ،کراچی اور فیصل آباد کی سیمی فائنل میں رسائی

بلائنڈ کرکٹ کپ ،کراچی اور فیصل آباد کی سیمی فائنل میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) پی اے ایف ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں کراچی اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ پیر کو پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے ہرا دیا ، کوئٹہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 88رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی کی طرف سے عبدالوہاب اور شیر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف 5اوورز میں پورا کرلیا، ولی اللہ نے 55رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے ملتا ن کو 10وکٹوں سے مات دی۔ ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سکور کئے، احسن رزاق 99رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فیصل آباد کی طرف سے نعمان طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف 12.3 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کامران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کے مرحلے کا آغاز آج منگل سے ای نائن کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل کراچی اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو کھیلاجائے گا۔