سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے25 مارچ کو کھیلا جائیگا

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے25 مارچ کو کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا(اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 259 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 28 مارچ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ یکم اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 اپریل کو کولمبو جبکہ دوسرا اور آخری میچ 6 اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔