پہلی بار پاکستانی کوہ پیما خواتین 7 ہزار میٹر اونچی چوٹی سر کریں گی

پہلی بار پاکستانی کوہ پیما خواتین 7 ہزار میٹر اونچی چوٹی سر کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)ماو نٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم لے کر سات ہزار میٹر اونچی چوٹی "پاسو پیک " کو سر کریں گی۔ ثمینہ بیگ نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیما سات ہزار میٹر یا اس سے زائد کی کسی چوٹی کو سرکریں گی۔ سات ہزار دو سو چوراسی میٹربلند پاسو پیک کو سر کرنے کی مہم کا آغاز پندرہ جولائی کو ہو گا، سات رکنی ٹیم میں ثمینہ بیگ، صدف ریاض، کومل عزیر، عافیہ یونس اور بسما حسن شامل ہیں، مزید دو خواتین کوہ پیماؤں کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔