امارات ٹی20کرکٹ کپ کا شیڈول جاری

l لاہور (سپورٹس ڈیسک )امارات ائیر لائن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،دبئی میں 23اور 24مارچ کو 5ٹیموں کے مابین مقابلے ہونگے،ٹی 20ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ،برینڈن میکولم ،ڈیرن سیمی ،جاناتھن ٹروٹ ،جیمی اینڈرسن اورآئنبیل سمیت دیگر کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 23مارچ کو رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد تین میچ کھیلے جائیں گئے،پہلے میچ صبح 10:30پرلنکا شائر لائٹننگ اور برمنگھم بیئزز ،دوسرا میچ دوپہراڑھائی بجے درہم جیٹس اور پشاور زلمی کے مابین جبکہ تیسرا میچ رات 6:30پر برمنگھم بیئرز اور لاہورقلند کے درمیان ہوگا۔24مارچ کو ایم سی سی ورلڈ الیون کا درہم جیٹس سے اور لنکاشائرکا لاہورقلندر سے مقابلہ ہوگا دونوں میچ صبح 10:30پرشروع ہونگے،تیسرا مقابلہ دوپہر2:15پر ایم سی سی ورلڈ الیون اور پشاور زلمی میں ہوگا جس کے بعد رات 6بجے ایونٹ کے فائنل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سال پاکستان سپرلیگ میں حصہ لینے والی دو ٹیموں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے سال امارات کپ یارکشائر کی ٹیم نے جیتا تھا۔