آئی پی ایل ٗ کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز آج مدمقابل

آئی پی ایل ٗ کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز آج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈین پریمئر لیگ میں آج ایک اور کل جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ آج کھیلے جانے والے واحد میچ میں پنجاب کا مقابلہ ممبئی کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔اس میچ کی میزبانی چنڈی گڑھ کرے گا ۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔ کل کھیلے جانے والے میچ پہلے میچ میں کلکتہ کا مقابلہ بنگلور جبکہ دوسرے میچ میں چنائی کا مقابلہ حیدر آباد کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ پہلے میچ کی میزبانی کلکتہ جبکہ دوسرے میچ کی میزبانی رانچی کرے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ دن 3بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4بجے شروع ہوگا ۔ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔