شارجہ کا میدان ہمیشہ پاکستان کیلئے اچھا رہا،سرفراز احمد

شارجہ کا میدان ہمیشہ پاکستان کیلئے اچھا رہا،سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شارجہ کا گراؤنڈ پاکستان کے لئے ہمیشہ اچھارہا ہے، جب بچے تھے تو ٹی وی پر شارجہ کے میچز دیکھتے تھے، خوش نصیب ہیں کہ آج اسی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں جسکے خواب دیکھے تھے۔ فتح کے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری ٹیم نے لنکن حریفوں کو ہر شعبے میں چاروں شانے چت کیا ہے۔ حسن علی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،حسن علی اٹیکینگ باؤلر ہیں اور وہ اپنے سینئر کے ساتھ بھی ہر میچ کے دوران مشورہ کرتے ہیں جبکہ بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی حسن علی کی بولنگ میں نکھار پیدا کیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ امید ہے حفیظ کابولنگ ایکشن کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔