عثمان خان رواں برس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی
شارجہ (نیٹ نیوز) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں فاسٹ باؤلر عثمان خان کو کیپ پہنائی، اس طرح عثمان خان رواں برس ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چھٹے جبکہ مجموعی طور پر 216ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ رواں سال اس سے قبل شاداب خان، فخر زمان، فہیم اشرف، رومان رئیس اور امام الحق گرین شرٹس کی طرف سے ون ڈے ڈیبیو کر چکے ہیں۔ رواں سیریز کے دوران امام الحق کے بعد ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں ۔