پانامہ فیصلے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے

پانامہ فیصلے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے
 پانامہ فیصلے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا تو پورے ملک میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنان جہاں خوشی مناتے رہے وہیں تحریک انصاف کے ٹائیگر بھی خوشی سے نہال دکھائی دئیے اور اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اپنی فاؤنڈیشن کا کام کرنے کیساتھ ساتھ لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم پانامہ کیس میں ان کی زیادہ دلچسپی دیکھنے میں نہ آئی کیونکہ انہوں نے اس سے متعلق کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا البتہ فیصلہ سنائے جانے کے صرف ایک روز بعد ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ایسی نصیحت کر دی ہے کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سب ہی جانتے ہیں کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت بہت ضروری ہے اور سخت محنت کرنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ شاہد آفریدی سے زیادہ بہتر اس بات کو کون جان سکتا ہے جو آج خود کو فٹ رکھنے اور اپنے مستقبل کی خواہشات پوری کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’’زندگی کا کوئی ریموٹ نہیں ہے، اٹھو! سخت محنت کروں، اسے خود بدلو اور کبھی ہار مت مانو۔۔۔‘‘