ولیمز سسٹرز کے والد کی اہلیہ سے عدالتی جنگ پھر شروع

ولیمز سسٹرز کے والد کی اہلیہ سے عدالتی جنگ پھر شروع
 ولیمز سسٹرز کے والد کی اہلیہ سے عدالتی جنگ پھر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(یوا ین پی)ولیمز سسٹرز کے والد رچرڈ ولیمز کی اپنی دوسری اہلیہ لکیشا ولیمز سے ایک بار پھر عدالتی جنگ شروع ہو گئی ہے جن کیخلاف انہوں نے عدالت میں طلاق کیلئے پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ 38 سالہ لکیشا نے کورٹ میں 75 سالہ رچرڈ کے تمام الزامات سے صاف انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں تین ملین ڈالرز کی لائف انشورنس پالیسی فراہم کی جائے۔ دونوں نے دو ہزار دس میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ رچرڈ ولیمز نے ٹینس سٹارز بہنوں کی والدہ سے دوہزار دو میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔