پولارڈ نے اسدفدا الدین کو’ دھمکا‘ کر چھوڑدیا

پولارڈ نے اسدفدا الدین کو’ دھمکا‘ کر چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پراوویڈینس( نیٹ نیوز) کیرون پولارڈ نے منکڈ آؤٹ سے گریز کرتے ہوئے اسدفدا الدین کو’ دھمکا‘ کر چھوڑدیا۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس اور گیانا ایمیزون کے میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب بارباڈوس کے کپتان اور فاسٹ بولر کیرون پولارڈ نے بولنگ کرتے ہوئے اچانک رک کر کریز سے باہر نکل جانے والے گیانا کے اسد فدا الدین کو تنبیہ کی، وہ اگر چاہتے تو انھیں اس موقع پر آؤٹ بھی کرسکتے تھے۔یہ منکڈ اسٹائل میں رن آؤٹ شمار ہوتا لیکن انھوں نے حریف بیٹسمین کو صرف تنبیہ دینے پر ہی اکتفا کیا۔