ایشون کو گریم سوان کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2 وکٹوں کی ضرورت
پونے(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر روی چندرن ایشون کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق انگلش سپنر گریم سوان کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت ہے، اگر ایشون (آج) جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سوان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں 38ویں نمبر پر آ جائیں گے، سوان نے 255 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ایشون نے 254 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔