عمر اکمل کی جم میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری

عمر اکمل کی جم میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن( آن لائن )قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی جم میں ٹریننگ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ 27سالہ عمر اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں وہ لندن کے ایک جم میں ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں ، ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے عمر اکمل کی ایک ٹانگ میں درد ہے۔ ا س ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ ٹریننگ کررہے ہیں اورمزید مضبوط بن کر سامنے آئیں گے۔