قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے25 نومبر کو فرانس جائیگی

قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے25 نومبر کو فرانس جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)6 رکنی قومی ٹیم ورلڈ مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے25 نومبر کو فرانس روانہ ہوگی۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائیگی جس میں 4کھلاڑی اور دو آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں فرحان زمان، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں فہیم گل کوچ اور ایئر کموڈور(ر) بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ٗتربیتی کیمپ میں چاروں کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔