پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم،ارجن کپورہیرو
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بولی وڈ میں گزشتہ چند سال سے حقیقی واقعات پر مبنی فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم بنائی جائے گی۔ فلم کا نام ’ ورلڈ کپ 1983‘ رکھا جائے گا، فلم کا مرکزی کردار اس وقت ٹیم کی سربراہی کرنے والے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو کا ہوگا، جس کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم مووی سے متعلق رواں ماہ 27 ستمبر کو آفیشلی اعلانات کرے گی، تاہم خبریں ہیں کہ کپل دیو کے کردار کے لیے ارجن کپور کو منتخب کرلیا گیا ہے تاہم مرکزی کردار سے متعلق حتمی تصدیق 27 ستمبر کے بعد ہوسکے گی۔