لیوس ہملٹن کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی

لیوس ہملٹن کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی
لیوس ہملٹن کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی(صباح نیوز)فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی۔لیوس ہملٹن نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرکے خود کو نئے اعزاز کے قریب تر کرلیا۔وہ میکسیکو میں گراں پری جیت کر مسلسل چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے برطانوی بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گے لیکن اس کے لیے انہیں اگلے ہفتے تک انتظارکرنا ہوگا۔امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے لیوس ہملٹن کو یوایس گراں پری کی ٹرافی دی۔ یہ لیوس ہملٹن کی اس سیزن کی نویں اور باسٹھ ویں مجموعی فتح ہے۔