سپاٹ فکسنگ کیس ، خالد لطیف کی اپیل کی سماعت 28نومبر کو ہوگی

سپاٹ فکسنگ کیس ، خالد لطیف کی اپیل کی سماعت 28نومبر کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ خالد لطیف کی اپیل کی سماعت 28نو مبر کو ہو گی، پی سی بی نے اپیل کی درخواست واپس لے لی ہے ۔سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے خالد لطیف کو 5 برس کی پابندی اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فریقین نے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر28 نومبر کو خالد لطیف کیس کی سماعت کریں گے تاہم پی سی بی نے شرجیل خان کے حوالے سے جج کے فیصلے کو دیکھتے ہو ئے اپیل واپس لے لی ۔
دوسری جانب کرکٹر شرجیل خان جسٹس فقیر کھوکر کی جانب اپیل مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے رابطہ کر رہے ہیں جبکہ پی سی بی نے اس معاملے میں بھی مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔