کھلنا نے رنگپور کو شکست دیکرپوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

کھلنا نے رنگپور کو شکست دیکرپوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ(نیٹ نیوز)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے رنگپور رائیڈرز کو 9 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی کھلنا ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، محموداللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جمعہ کو 25 ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان محموداللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، روبیل حسین نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 149 رنز تک محدود رہی، بوپارہ کی 59 اور ناہیدالاسلام کی 58 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، جنید خان نے آخری اوور میں ناہیدالاسلام کو رن آؤٹ اور بوپارہ کو آؤٹ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، کرس گیل 16، برینڈن میک کولم 2 رنز بنا سکے، عافیف حسین نے 2 جبکہ جنید خان اور ابو جاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔