آئن مورگن کیلئے ٹی ٹوئنٹی لیگز پر ٹیسٹ کرکٹ اولین ترجیح

آئن مورگن کیلئے ٹی ٹوئنٹی لیگز پر ٹیسٹ کرکٹ اولین ترجیح
 آئن مورگن کیلئے ٹی ٹوئنٹی لیگز پر ٹیسٹ کرکٹ اولین ترجیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(یوا ین پی)سفید بال کی کرکٹ کے انگلش کپتان آئن مورگن کیلئے ٹی ٹوئنٹی لیگز پر ٹیسٹ کرکٹ اولین ترجیح ہے اور ان کا ساتھی کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ وہ فرنچائز میں کردار نبھانے کے بجائے ایشز سیریز پر بھی نگاہ رکھیں۔ اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ان کیلئے ایسے کھلاڑی قابل قبول ہیں جو ٹیسٹ ٹیم کے قریب مگر مواقع سے محروم ہیں لیکن انہیں مختصر فارمیٹ کیلئے معاہدے کرنے کے بجائے ایشز سیریز کو بھی اولین ترجیح سمجھنا چاہئے کیونکہ وہ انہیں ایشز سیریز میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اور ٹیسٹ کرکٹ کھیل کی معراج ہیں جہاں کھیل کر پلیئرز اپنے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں اور ان کو اس طرز کی کرکٹ کو ہی سب سے زیادہ اہم سمجھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں بہترین کرکٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کمی نہیں مگر ان کو ٹی ٹوئنٹی لیگ کے بجائے اگر ایشز سیریز کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے کبھی انکار نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ون ڈے کرکٹ کی کارکردگی قابل غور سمجھی جائے تو الیکس ہیلز اور جوز بٹلر بھی ایشز کیلئے منتخب کئے جا سکتے ہیں جن کو اپنے کھیل پر پہلے سے زیادہ محنت کرنا چاہئے تاہم وہ ان کے ٹیم میں انتخاب کیلئے نیک خواہشات کا ہی اظہار کر سکتے ہیں۔