قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے ، تربیتی کیمپ میں دس مرد اور پانچ خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔
، مردوں کھلاڑیوں میں ارسلان انجم، برہان اشرف، حبیب اللہ جونیئر، فہد علی، سلمان کاکا، محمد حسین، محمد عثمان، نادر علی، عون رضا، سہیل مجید، جبکہ خواتین کھلاڑیوں راجیہ شبیر صحبیہ زاہد، نادیہ فاطمہ اور راشدہ منیر شامل ہیں۔