چینی شہر ہانگژو 2022ء میں شیڈول ایشین گیمز کی میزبانی کریگا
بیجنگ (این این آئی)چینی شہر ہانگژو 2022ء میں شیڈول ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ہانگژو میگا گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائیگا اس سے قبل بیجنگ اور گوانگ ژو بھی میگا گیمز کی میزبانی کر چکے ہیں، بیجنگ نے 1990ء اور گوانگ ژو نے 2010ء میں گیمز کی میزبانی کی تھی۔ اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے چینی شہر ہانگژو کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ٗاس سے قبل بیجنگ بھی 2022ء ونٹراولمپکس گیمز کی میزبانی کا حق حاصل کر چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ چین ایک ہی سال میں دو بڑے میگا گیمز کی میزبانی کریگا۔