زمبابوے کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور واحد ٹیسٹ کیلئے ٹیموں کا اعلان

زمبابوے کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور واحد ٹیسٹ کیلئے ٹیموں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(آن لائن)مبابوے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں گریم کریمر( کپتان )، سولومون مرے، ہیملٹن مساکڈزا، رائن برل، کریگ ارون، شان ولیمز، پیٹر مور، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، کرس موفو، ڈونلڈ تریپانو، رچرڈ، ویلنگٹن مساکڈزا، میلکوم والر، چامو چیبھابھا، ترسائی مسکنڈا شامل ہیں۔
واحد ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں گریم کریمر ، ریگس چکاباوا، نیتھن والر، نتاسائی مشنگوے، کارل موبا، ہیملٹن مساکڈزا، رائن برل، کریگ ارون، شان ولیمز، پیٹر مور، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، کرس موفو، ڈونلڈ تریپانو، میلکوم والر، ترسائی مسکنڈا شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلے گی۔