شہباز سینئر کی موجودگی میں بھی حالات بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے :سمیع اللہ

شہباز سینئر کی موجودگی میں بھی حالات بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے :سمیع اللہ
شہباز سینئر کی موجودگی میں بھی حالات بہتر نہ ہونا تشویشناک ہے :سمیع اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپئین سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز سینئر کے آنے کے بعد جو امیدیں تھیں ،اس حوالے سے ابھی تک حوصلہ افزا نتائج کا نہ آنا تشویش کی بات ہے۔شہبازسینئر پر اس حوالے سے بھی تنقید ہو رہی ہے کہ ان کے آنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے پی ایچ ایف کو سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔اولمپیئن سمیر حسین جو قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ،ان کا خیال ہے کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو باریاں دینے کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا۔ادھر دوسری طرف ہاکی کے حلقوں میں عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہاکی کی بقاء4 کے نام پر ہو نے والے میوزیکل کنسرٹ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔