پیٹر ہینڈزکومب ڈیبیو سے مسلسل تین یا زائد ٹیسٹ اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانیوالے پانچویں ملکی پلیئر بن گئے

پیٹر ہینڈزکومب ڈیبیو سے مسلسل تین یا زائد ٹیسٹ اننگز میں ففٹی پلس سکور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے پی پی) پیٹر ہینڈز کومب ڈیبیو سے مسلسل تین یا زائد ٹیسٹ میں ففٹی پلس سکور بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے، پیٹر نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
، پیٹر نے رواں سال24 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے پہلی اننگز میں 54 رنز بنائے تھے، 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔ پیٹر سے قبل ہربائی کولنز، بل براؤن، فرینک اور مائیکل بیون بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔