تھیسارا پریرا نے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

تھیسارا پریرا نے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمبولا (اے پی پی) سری لنکن آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا نے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں حاصل کیا۔ تھیسارا پریرا نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ ان کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
 واضح رہے کہ تھیسارا پریرا اب تک 79 ون ڈے میچز میں 103 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔