بھار ت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

بھار ت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ
بھار ت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق لیجنڈکرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔
آئی بی این میڈیا نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) نے اعلان کیاکہ تین سال کے لیے سچن ٹنڈولکر کو کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا، سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر سے بہترکوئی شخص ٹیم کو نہیں جانتا۔
بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق سچن ٹنڈولکر کوچ ڈنکن فلیچر کی جگہ ذمہ داریاں اداکریں گے اور امکان ہے کہ آئی پی ایل کے اختتام پر وہ اپنی ڈیوٹی سنبھال لیں گے ، وہ ورلڈکپ 2015ءکے سفیربھی تھے ۔
بتایاگیاہے کہ ایم ایس ھونی اور ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو ذمہ داری دینے کیلئے اہم کردار اداکیا جبکہ بورڈ نے سچن کی تعیناتی کے فیصلے سے قبل سابق چیئرمین این سری نواسن اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری سے بھی مشاورت کی ۔

مزید :

کھیل -