کسی خفیہ مشن پر نہیں آیا،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے :شہریار خان

کسی خفیہ مشن پر نہیں آیا،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے :شہریار خان
کسی خفیہ مشن پر نہیں آیا،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے :شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ وہ کسی خفیہ مشن پر سری لنکا نہیں آئے ،سری لنکا کے صدر نے عشائیے کی دعوت دی ہے اور جب کسی ملک کا سربراہ دعوت دے تو انکار ممکن نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہناتھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے اے سی سی کے معاملات پر غیر رسمی گفتگو ہوگی ،پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں تو سیریز پر بات کیسی؟۔ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سیریز کے باعث یہاں موجود ہیں ۔واضح رہے کہ اے سی سی کا اجلاس 24اپریل کو ہوگا۔

مزید :

کھیل -