عظیم باکسرمحمدعلی کے باکسنگ گلوز 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام

عظیم باکسرمحمدعلی کے باکسنگ گلوز 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام
عظیم باکسرمحمدعلی کے باکسنگ گلوز 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کلیولینڈ( مانیٹرنگ ڈیسک )1971ءمیں باکسر جو فریزر کو دھول چٹانے والے عظیم باکسر محمد علی کلے کے گلوز چار لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوز کی نیلامی کلیو لینڈ کے آکشن ہا ﺅس میں ہوئی ،فائٹ آف دی سنچری کے نام سے مشہور باﺅٹ میں محمد علی نے جو گلوز پہن کر حریف باکسر جو فریزر کو چت کیا تھا۔محمد علی کلے کے گلوز کو خریدنے والے شخص نے اپنا نام اور پہچان ظاہر نہیں کی۔ اس سے پہلے اِسی آکشن ہاﺅس نے محمد علی کے وہ گلوز بھی نیلام کیے تھے جنہیں پہن کر انہوں نے 1964 ءمیں پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، محمد علی کے یہ گلوز ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -