پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا
پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر جہاں سیریز میں فتح حاصل کی ہیں وہیں آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہو نے والی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں سری لنکا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان کی فتح سے پہلے آئی سی سی رینکنگ میں بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا تاہم اب پاکستان نے بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے اور 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ بھارت 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -