ہر گیند کو میرٹ کے مطابق کھیلا اس لیے کامیاب ہوا: انور علی
کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے قومی کھلاڑی انور علی نے کہا ہے کہ اس میچ میں انہوں نے ہر گیند کو میرٹ کے مطابق کھیلا تھا جس کی وجہ سے وہ اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید بتایا کہ میچ سنگین صورتحال کا شکار تھا جس کے بعد ہر باﺅلر کے سامنے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت تھی اور اسی لیے انہوں نے سری لنکن کپتان لاستھ ملنگا کو بھی چوکے اور چکھے لگائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کپتان اور کوچ کی جانب سے انہیں بھر پور حوصلہ دیا گیا تھا جس کے باعث ان کی پرفارمنس ممکن ہوئی ۔ انور علی نے کہا کہ انہوں نے ملک کے لیے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور ٹیم کی فتح پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
یاد رہے انور علی نے دوسرے ٹی 20 میں 17 گیندوں پر 46 رنز بنائے تھے اور ٹیم کو شدید پریشانی کے عالم میں فتح کی امید دلائی تھی جس کے بعد عماد وسیم کی میچ وننگ شاٹ کے ساتھ چھکا لگایا جس سے قومی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گئی ۔