بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : محمد عامر کی 2 وکٹیں ، کامران اکمل صفر پر آﺅٹ
چٹاگا نگ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بارسل بلز نے چٹا گانگ وکنگز کو 33 رنز سے ہرادیا ، فاتح سائیڈ نے 7 وکٹ پر 170 رنز بنائے ، محمود اللہ 51 رنز کے ساتھ نمایا ں رہے پاکستانی فاسٹ بولر عامر اور ضیاءالرحمان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں چٹا گانگ کی ٹیم 137 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، نعیم اسلام نے 38 رنز بنائے ، عامر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، کامران اکمل کا کھاتہ کھولنا بھی نصیب نہیں ہوا، محمد سمیع صر ف ایک ہی وکٹ لے پائے۔دوسرے میچ میں سلہٹ سپر اسٹار ز نے کومیلا وکٹو رینز کو 4 وکٹ سے مات دیدی ، ناکام ٹیم نے 5 وکٹ پر 164 رنز بنائے ، اشعر زیدی 36 بالز پر 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، روی بوپارہ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں سلہٹ نے 2 بالز قبل ہدف حاصل کر لیا، روی بوپارہ نے 50 اور مشفیق نے 47 رنز بنائے۔