روہنگیا میں مسلمانوں پر بدترین مظالم، ملائیشیا نے رواں ماہ میانمار فٹبال ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچ منسوخ کر دیئے

روہنگیا میں مسلمانوں پر بدترین مظالم، ملائیشیا نے رواں ماہ میانمار فٹبال ...
 روہنگیا میں مسلمانوں پر بدترین مظالم، ملائیشیا نے رواں ماہ میانمار فٹبال ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچ منسوخ کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا کے مسلمانوں پر حکومت کی جانب سے تاریخ کے بدترین مظالم کے خلاف ملائشیاکی قومی فٹ بال ٹیم نے میانمار کے ساتھ کھیلے جانے والے 2’’ انڈرٹوئنٹی ٹو میچ‘‘ منسوخ کردیئے ہیں، یہ اطلاع ٹیم کے ترجمان نے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق راکھین ریاست میں میانمار حکومت جس طرح تشدد سے نمٹ رہی ہے ،مسلم اکثریتی ملک ملا ئشیاء کو اس پر بے حد اعتراض ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں نے بھاگ کر سرحد پار بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے،سلامتی دستوں پر زیادتیوں کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ سال 2012ء میں راکھین ریاست میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے اور مسلمانوں کو جبروستم کا نشانہ بنایا گیا تھا، مرنے والے بیشتر روہنگیا مسلمان ہی تھے جس کے بعد یہاں سب سے زیادہ سنگین خونریزی ہوئی ہے۔ملا ئشیا ء اور میانمار کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان یہ 2 میچ اس ماہ ہونے والے تھے مگر اب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ روہنگیا معاملہ کی وجہ سے کیا گیا ۔

اس کی اطلاع فٹ بال ٹیم کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی دی گئی ہے کہ 9اور12دسمبر کو رنگون میں ملائشیا اور میانمار کے درمیان ہونے والے میچ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ پچھلے ماہ بھی ملائشیا ء نے کہا تھا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کے واقعات کی وجہ سے مقامی’’ سوکر ٹورنامنٹ ‘‘سے پیچھے ہٹنے پر غور کررہی ہے مگر بعد میں ایسا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔آسیان فٹ بال فیڈریشن سوزوکی کپ سے نام واپس لینا دس رکنی گروپ کی دیگر ممبران کے امور میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی کے یکسر خلاف ہے، اس پر ملائشیا  کے وزیر کھیل خیری جمال الدین کا کہنا تھا کہ میانمار میں جس طرح مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کیا جارہا ہے، اس کی وجہ سے اس کی آسیان کی رکنیت پر نظرثانی کی جانی چاہئے۔ واضح رہے کہ میانمار میں حکومتی فورسز نے سینکڑوں مسلمانوں کو انتہائی بے دردی سے شہید کر دیا ہے جن میں معصوم بچے اورخواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ ملائشیا ء کے وزیر اعظم نجیب رزاق اتوار کو ہونے والے اہم اجلاس کے دوران روہنگیا معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کریں گے۔

مزید :

کھیل -