جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے: مصباح الحق

جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے: مصباح الحق
جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتا رہوں گا، ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے: مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشکلات میں چھوڑکر اپنا کریئر ختم نہیں کریں گے، اس وقت تک کھیلتے رہیں گے جب تک ان کی کارکردگی ٹیم کے کام آتی رہے گی۔

روہنگیا میں مسلمانوں پر بدترین مظالم، ملائیشیا نے رواں ماہ میانمار فٹبال ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں میچ منسوخ کر دیئے

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ جب تک پاکستانی ٹیم کوان کی ضرورت ہے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں ، ٹیم کو ایسی صورت میں ہرگز چھوڑ کر نہیں جاوں گاجس سے سب کے لیے مشکلات پیدا ہو جائیں,میرے نزدیک ٹیم کا مفاد سب سے اہم ہے.اس دن کرکٹ چھوڑنے میں دیر نہیں لگاوں گا جب ٹیم اب ان کے بغیر زیادہ بہتر طریقے سے آگے جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہے،میری کوشش ہے کہ اسے اس مشکل سے نکالوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کو ایک دن اپنا کریئر ختم کرنا ہے ،فی الحال اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔ انگلینڈ کے دورے میں پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے جو اعتماد حاصل کیا تھا اسے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ اور پھر نیوزی لینڈ میں دونوں ٹیسٹ میچوں کی شکست سے دھچکہ پہنچا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستانی ٹیم کے لیے کبھی  آسان نہیں رہا لیکن موجودہ ٹیم اس قابل ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز اور پھر شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پاکستانی بیٹسمین اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلے جبکہ شارجہ ٹیسٹ کی شکست سے ان پر دباو آ گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم نے ہر شعبے میں خراب پرفارمنس دی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، بدقسمتی یہ رہی کہ تمام ہی بیٹسمین جن پر ٹیم انحصار کرتی ہے وہ سب ایک ساتھ ہی ناکام ہو گئے۔

مزید :

کھیل -