ومبلڈن: دو امریکی ٹینس سٹار میں سخت مقابلہ، فتح عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے نام ، وینس ولیمز بھی چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں

ومبلڈن: دو امریکی ٹینس سٹار میں سخت مقابلہ، فتح عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے ...
ومبلڈن: دو امریکی ٹینس سٹار میں سخت مقابلہ، فتح عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے نام ، وینس ولیمز بھی چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)ومبلڈن کے خواتین کے دوسرے راونڈ کے ایک میچ میں دو امریکی ٹینس سٹار ز سرینا ولیمز اور کرسٹینا میک ہیل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پہلا سیٹ کرسٹینا میک ہیل نے جیت کر میچ میں سنسنی خیزی پیدا کر دی تاہم دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ون اپنے اصل ردھم میں واپس آئیں اور سیٹ 6.2سے اپنے نام کیا۔ تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر میک ہیل نے شاندار کھیل پیش کیا۔انہوں نے سرینا کی ایک سروس بریک کی لیکن اس کے بعد اپنی سروس بھی گنوا بیٹھی ۔ایک موقع پر ان کو تین صفر کی برتری حاصل کرنے کیلئے ایک پوائنٹ درکار تھا لیکن وہ ناکام رہیں اور یہ پوائنٹ سرینا نے جیت لیا۔اس کے بعد سرینا ولیمز نے اپنی حریف کو سنبھلنے نہ دیا اور تیسرا سیٹ بھی6.4سے جیت کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔تیسرے راونڈ کے ایک میچ میں سرینا ولیمز کی بہن سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز نے سخت مقابلے کے بعد روس کی کسٹکینا کیخلاف فتح سمیٹ لی۔ان کی جیت کا سکور 7.5,4.6اور 10.8رہا۔وہ اب چوتھے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -