پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کی سازش ناکام، بلیک میلر حمزہ نے جرم کا اعتراف کر لیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کی سازش ناکام، بلیک ...
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کی سازش ناکام، بلیک میلر حمزہ نے جرم کا اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان کو بلیک میل کرنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے اور بلیک میلر حمزہ نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلیک میلرحمزہ نے جعلی ای میل اکائونٹ کے ذریعے عامرخان کودھمکی دی جس نے بولٹن کرائون کورٹ میں پیش ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیسوں کیلئے عامر خان کو دھمکی دی۔ باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں چھوٹی خبر پر دکھ ہے اور اب قانون ہی بلیک میلر حمزہ کو سزا دے گا۔

مزید :

کھیل -