پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، نیوزی لینڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، نیوزی لینڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، نیوزی لینڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈولڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کی قیادت 33سالہ برینڈن مک کولم کریں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینڈ بولٹ، اش سوڈھی،ڈگ بریسول، مارک کریگ ، روس ٹیلر، جے واٹلنگ، ٹم ساﺅتھی، کین ولیمسن، نیل ویگنر، ٹوم لیتھم، جیمز نیشہم ،ڈگ بریسویل، لیوک رونچی اور ہمیش رتھرفورڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچز کے علاوہ 2 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے جس کی قیادت بھی برینڈن مک کولم ہی کریں گے تاہم دونوں فارمیٹس کی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -