انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ،پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی
پاناما (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی،نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کیلئے قومی باکسر محمد وسیم اور پاناما باکسر کارلوس میلو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں محمد وسیم نے کارلوس میلو کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر دیا۔پاکستانی باکسر کی یہ مسلسل آٹھویں کامیابی ہے ،قومی باکسر نے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی رینکنگ میں نمبرون ہونے کااعزاز برقراررکھا،اس موقع پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاناما باکسر کو شکست دینے پر خوشی ہے۔