بھارتی کوہ پیما جوڑے کی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی جعلی تصاویر پکڑی گئیں: نیپال نے 10سال کی پابندی عائد کر دی

بھارتی کوہ پیما جوڑے کی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی جعلی تصاویر پکڑی گئیں: نیپال ...
بھارتی کوہ پیما جوڑے کی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی جعلی تصاویر پکڑی گئیں: نیپال نے 10سال کی پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کے سیاحتی ادارے نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعویٰ کرنے والے بھارتی جوڑے پر10سال کی پابندی لگا دی جس کے بعد انہیں اس عرصے کے دوران نیپال کے کسی بھی پہاڑ کو سر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما دنیش اور تراکیشوری راتھوڑ پر نیپال نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں سال مئی میں انہوں نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا اور اس حوالے سے انہوں نے تصاویر بھی جاری کی تھیں۔بھارتی کوہ پیماوں کی جانب سے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی تصاویر نیپال کے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھیجی گئی تھیں جب کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے ابتدا میں تصاویر کو قبول کرتے ہوئے انہیں ایک سرٹیفکٹ بھی جاری کیا تھا تاہم تصاویر جعلی ہونے کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک بھارتی کوہ پیما ستیارپ سدھنتا نے ان تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنی مزید تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں .اس حوالے سے نیپال کے حکام کو آگاہ کیا۔ نیپالی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ دنیش اور تراکیشوری راتھوڑ کی تصاویر جعلی ہیں۔ادھر ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے اصل بھارتی کوہ پیما ستیارپ سدھنتا کا کہنا ہے کہ جعلی کوہ پیما جوڑے نے میری تصاویر فوٹو شاپ کر کے سرٹیفکٹ بھی حاصل کرلیا۔ اس جعلی کوہ پیما جوڑے کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

مزید :

کھیل -