پاکستان نے عمدہ پرفارمنس سے یقینی شکست کو جیت میں بدل لیا: لاستھ ملنگا

پاکستان نے عمدہ پرفارمنس سے یقینی شکست کو جیت میں بدل لیا: لاستھ ملنگا
پاکستان نے عمدہ پرفارمنس سے یقینی شکست کو جیت میں بدل لیا: لاستھ ملنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے بھرپور کھیل پیش کیا تاہم پاکستان نے عمدہ پرفارمنس سے فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاستھ ملنگا نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ٹیم میں شامل نئے لڑکوں نے عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیتنے کی سرتوڑ کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو اچھا ہدف دیا تاہم پاکستانی بلے بازوں نے ناقابل یقین کارکردگی کے ساتھ اس میچ کو ”چھین“ لیا۔

مزید :

کھیل -