ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کے راز سے پردہ اٹھادیا

ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کے راز سے پردہ اٹھادیا
ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کے راز سے پردہ اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے اپنی کامیابیوں کا راز کھول دیا، وہ سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو سے حاصل کی گئی تحریک سے کرکٹ کے میدان میں فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں مشکلات سے بھاگنے کے بجائے ان کا سامنا کرنا پسند کرتاہوں، جو یہ کہتا ہے کہ اس میں کوئی خامی نہیں وہ جھوٹ بولتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران کیا۔ ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1215 اور تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 2500 رنز بنائے ، حال ہی میں انگلش ٹیم کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کی 4-0 سے کامیابی میں بھی کوہلی کا کلیدی کردار رہا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ اسپینش لیگ کلب رئیل میڈرڈ کے معروف فٹبالر کرسٹیانورونالڈو سے تحریک حاصل کرتے اور کرکٹ میں ان جیسی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں رونالڈو سے کافی متاثر ہوں، وہ کافی کئی برس سے عروج پر ہیں اور اس کی وجہ سخت محنت ہے ، میں نے سنا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ محنت کرنے والے فٹبالر ہیں، لیونل میسی تو جینیئس ہیں لیکن رونالڈو نے اپنا مقام سخت محنت سے بنایا ہے ۔ اپنے حوالے سے کوہلی کا کہنا تھا کہ میں اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر طور پر اپنے کھیل کو جانتا اور اپنی قابلیت سے بہت زیادہ خوش ہوں میں اپنی خامیوں اور خوبیوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، اصل چیز توازن قائم کرنا ہوتا ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ ان میں کوئی خامی نہیں وہ غلط ہیں، ہر کسی میں کوئی نہ کوئی خامی ہوتی مگر آپ اپنی محنت سے اس پر قابو پاتے ہیں۔ کوہلی نے مزید کہا کہ بہت پرفارم کرنے کا دباؤ ہر وقت مجھ پر رہتا ہے ،یہ بیٹنگ اور فیلڈ نگ دونوں کے دوران ہوتا ہے مگر میں اس بیرونی دباؤ سے بھاگنے کے بجائے اس سے لطف اندوز ہونے لگا اور اس سے نمٹنے کا گر سیکھ لیا ہے ۔

مزید :

کھیل -