”شاہد آفریدی بھی ”دل جلے“ نکلے۔۔۔“ لڑکی نے پسندیدہ گانے کے بارے میں پوچھا تو سٹار آل راﺅنڈر نے ایسا جواب دیدیا کہ ان کے چاہنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے لیکن ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہی ہو رہا ہے اور ہر کوئی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننے کا خواہشمند ہیں اور یہ بات تو بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی کچھ کچھ ”رومانوی“ بھی ہیں۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ریٹائرمنٹ کے بعد آفریدی نے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کر دیا ہے اور وقتاً فوقتاً سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کے ساتھ گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ”چیٹ سیشن“ انہوں نے گزشتہ روز کیا اور ٹوئٹر اور فیس بک پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس دوران ایک ٹوئٹر صارف فرح نے سوال پوچھا کہ ” آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ گانا کون سا ہے۔“ شاہد آفریدی نے مداح لڑکی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”جب گانے سنا کرتے تھے اور شوق تھا تو اس وقت ’ ہر کسی کو نہیں ملتا، یہاں پیار زندگی میں‘سب سے زیادہ پسند تھا۔