مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ پی سی بی نے مستردکردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو برطرف کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے انہیں قیادت پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
سری لنکا میں ٹیسٹ اورون ڈے سیریز ہارنے کے بعد بعض حلقوں نے بعض بااثرحلقوں کی جانب سے مصباح الحق کو ہٹانے کا مطالبہ کیاگیا لیکن بورڈ نے موقف اپنایاکہ کپتان کے معاملے پر ٹھنڈے دل سے سوچ بچار کی ضرورت ہوگی، ایک سیریز ہارنے پر سب کو تبدیل نہیں کر سکتے، ورلڈکپ اب چند ماہ کے فاصلے پر ہے لہٰذا اس وقت سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایاکہ ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے چیف کوچ اور کپتان کو طلب کر لیا،کرکٹ کی بہتری کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے ۔